سیاست میں کبھی دروازے بند نہیں ہوتے” پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ

0
67
Latif Khosa

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ نے ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں کبھی دروازے بند نہیں ہوتے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاست میں ہمیشہ مواقع موجود ہوتے ہیں اور مشکلات کے باوجود امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے۔لطیف کھوسہ نے اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کی حیثیت پر سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قیادت کے پاس کوئی خاص اختیارات نہیں ہیں اور قوم کو کبھی مایوس نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلسے اور احتجاج کی اجازت نہ دینے کے اقدام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی فوج اور دفاع کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔

کھوسہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک کی ترقی اور فلاح کے لیے آئین اور قانون کے مطابق چلنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کو تحریک تحفظ آئین کی سربراہی دی ہوئی ہے، جو کہ آئین کے تحفظ کے لیے کام کر رہی ہے۔لطیف کھوسہ نے اپنے بیان میں ملک کی مجموعی صورت حال اور سیاسی محاذ پر پی ٹی آئی کی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی جدوجہد آئینی اصولوں کے تحت جاری رہے گی اور تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا جائے گا۔

Leave a reply