وزیراعظم کے مشیررانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان آج بھی بات چیت کو تیار نہیں، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ڈیڈ لاک پیدا کیا، مخالفین پروپیگنڈا چھوڑیں اپنے ووٹرز کو نکالیں۔
رہنماء ن لیگ رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوءے کہا کہ کسی پولنگ اسٹیشن سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، جب 10ووٹ بھی کاسٹ نہیں ہوئے، اس وقت کہا گیا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی،امید ہے عوام مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے، بانی پی ٹی آئی سیاست کر ہی نہیں رہے،بانی پی ٹی آئی جب برسراقتدار تھے تو کہتے تھے کسی سے بات نہیں کروں گا، عمران خان کا سارا دھیان صرف ہم پر مقدمات بنانے میں تھا، لیکن ہم آج بھی سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھ مسائل حل کرنے کے حق میں ہیں، وزیراعظم نے پیشکش کی کہ آئیں میثاق پاکستان پر بات کریں، جمہوریت ڈائیلاگ سے آگے بڑھتی ہے لیکن انہوں نے ڈیڈلاگ کیا، بانی پی ٹی آئی اقتدار میں تھے تو بھی ہم پر مقدمات بناتے تھے، ہم آج سے سیاستدانوں کے میز پر بیٹھ کر مذاکرات کے حق میں ہیں، پورے حلقے پر کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، مخالفین کو پورے حلقے میں شکایت کا موقع نہیں ملا، ترقی کا دور مریم نواز کی صورت میں واقع آچکا ہے، 70 ارب روپے کا فیصل آباد میں منصوبہ شروع ہورہا ہے، اس حلقے میں میرٹ کی بنیاد پر 7 الیکشن لڑے، 5 میں جیتا، ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ 25 سے 30 فیصد ہوتا ہے،10 مئی 2025ء کو معرکہ حق میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، یہ پہلا موقع ہے جب دنیا نے تسلیم کیا کہ جنگ جیتی، پاکستان 99 کی طرح آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے۔








