سیاسی درجہ حرارت بھی موسم کی طرح گرم،جام کمال نے دل کی باتیں بتا دیں
وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو کھیل کی سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،
جام کمال خان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کررہے ہیں کہ جہاں بچوں کو اسکولوں کے بعد غیر نصابی سرگرمیاں میسر ہو،کوشش کررہے ہیں کہ فیملیز کیلئے بھی دن مختص کریں،سیاسی درجہ حرارت بھی موسم کی طرح گرم ہے،ہماری بڑی جماعت،اختلافات ہوتے رہتے ہیں،اختلافات کیلئے پارٹی میں بہت سارے فورمز موجود ہے،اختلافات کی باتیں حکومت بننے سے پہلے کی ہے،
جام کمال خان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں وہی دو افراد ہے جو ہمیشہ سے اپنی بات کرتے ہیں،سرکار میں وزراتیں تبدیل ہوتی رہتی ہے،کابینہ کے بہت سارے اراکین ہمارے ساتھ ہے،