سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، فریال تالپور کا سندھ اسمبلی میں خطاب
رکن اسندھ اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فریال تالپور نے سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے نام پر لوگوں کی پگڑیاں اچھالی گئی ہیں ،احتساب سب کااور بلاتفریق ہونا چاہیے،افسوس کشمیرکی صورتحال پرہم نےجوکرناتھا نہیں کیا.ہم سوائے بڑی بڑی تقریروں کے کچھ نہیں کرسکے ،کشمیر کےلیے بہت کچھ ہوسکتا ہے جو حکومت نے نہیں کیا،ایل او سی پر شہید جوانوں کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں
فریال تالپور کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پہلے کبھی ڈری ہے نہ اب ڈرےگی ،ہمارے خلاف جو کیس چل رہے ہیں ان سے کوئی مسئلہ نہیں ،ہم سب کےاحتساب پر یقین رکھتے ہیں،ایسے حالات پیدا کیے جارہے ہیں کہ لوگ ملک چھوڑ کر چلے جائیں،جھوٹے الزامات سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں،
پنجاب پولیس فریال تالپور کو لے کر کہاں پہنچ گئی؟ پیپلز پارٹی بھی ہوئی حیران
فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے تھے اسمبلی کےاجلاس میں شریک ہوں گی،فریال تالپور کو اسلام آباد سے کراچی پہنچا دیا گیا ،فریال تالپور کو پنجاب جیل حکام نے کراچی پہنچایا،فریال تالپور کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 301سے کراچی لایاگیاہے،
واضح رہے کہ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد کے حوالہ سے درخواست کی سماعت ہوئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے فریال تالپور کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی ،عدالت نے حکم دیا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کے آرڈز پر عمل درآمد کیا جائے،.
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا کہا تھا
واضح رہے کہ جعلی اکاونٹس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کیا ہے، نیب نے فریال تالپور کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیا تھا ، جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت نے انہیں جیل بھجوا دیا، اب فریال تالپور اڈیالہ جیل میں قید ہیں،
یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا، آصف زرداری ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں. ان سے تحقیقات جاری ہیں، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے۔