سیاسی موسم میں گرما گرمی کے بعد محکمہ موسمیات نے بھی بڑی پیشنگوئی کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏محکمہ موسمیات نے اگلے 4 سے 5 روز ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق ‏بدھ کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے،‏مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار تک ملک کے بالائی علاقوں میں موجود رہنے کی توقع ہے، ‏بدھ سے اتوار تک اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ‏بدھ سے اتوار تک گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے

‏بدھ سے اتوار تک ایبٹ آباد، مری، پشاور، چکوال، جہلم، میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، ‏بدھ سے اتوارتک بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے ‏بدھ کی رات سے اتوار تک ڈی آئی خان، بکھر، میانوالی، فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے، ‏بدھ سے اتوار تک سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق ‏جمعرات کی رات اورجمعہ کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت چمن میں آندھی اور بارش کا امکان ہے ‏جمعرات کی رات سے ملتان، خانیوال، ساہیوال بہاولپور، سکھر،لاڑکانہ میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے

Shares: