ایسے ہی گیلے تیتروں کی وجہ سے سیاسی رہنما جیل میں ہیں،شاہد آفریدی کا عمران ریاض کو جواب

afridi

پاکستان کی قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے صحافی و یوٹیوبر عمران ریاض کی جانب سے خود پر لگائے گئے الزامات کا جواب دیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شاہد آفریدی نے عمران ریاض کی ویڈیو پوسٹ کی اور عمران ریاض کے الزامات کا جواب دیا،شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ” ایسے ہی گیلے تیتروں اور مشیروں کی وجہ سے سیاسی رہنما آج جیل میں ہیں، ان کے آس پاس بہتر لوگ ہوتے تو آج حالات مختلف ہوتے،موجودہ حالات میں یوٹیوب کانٹینٹ بنانے میں یقیناً مشکل پیش آرہی ہوں گی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنا کر پیش کیا جائے،میری طرف سے جھوٹے پراپیگنڈے کا یہ آخری جواب ہے کیونکہ آپ کو جھوٹ بول کر اور بار بار میرا نام لے کر یو ٹیوب پر ڈالر کمانے ہیں جبکہ مجھے اپنی فاؤنڈیشن سے کیے جانے والے فلاحی کاموں کی دیکھ بال کرنی ہے، اتنا وقت نہیں کہ ہر ٹرول کو جواب دیتا رہوں”۔

واضح رہے کہ عمران ریاض نے شاہد آفریدی کے بارے میں کہا تھا کہ جب تک ٹیم کو شاہد آفریدی کی سیاست سے پاک نہیں کریں گے ٹیم اس وقت تک آگے نہیں جائے گی، جیسے ہی یہ ٹیم کے قریب آئیں انہیں اٹھا کر دور پھینک دیں، شاہد آفریدی اگر شاہین کے آس پاس رہیں گے اور اس کے اندر سیاست کو داخل کریں گے تو اس کا کھیل بھی تباہ کر دیں گے، شاہد آفریدی کی سیاست سے اس ٹیم کو جتنی جلدی بچایا جائے اتنا بہتر ہے۔

Comments are closed.