سیاسی رہنما کے گھر پر کیا کام ہو رہا تھا؟ پولیس کا چھاپہ، مردو خواتین گرفتار،رہنما فرار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی کالونی میں پولیس نے پی ایم ایل ف کے عہدیدار کے گھر پر چھاپہ مار کر بھاری مقدارمیں تیار گٹکا اور خام مٹیریل برآمد کر لی
فنگشنل لیگی عہدیدار چوہدری صدیق عرف کوبرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے فیکٹری سے ایک درجن سے زائد خواتین اور مردوں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا اطلاع کے مطابق فیکٹری پی ایم ایل ف ڈسٹرک ساؤتھ کے نائب صدر چوہدری صدیق عرف کوبرا چلارہے تھے جو پولیس کے لیے بیٹ بھی جمع کرتیں ہیں
مورخہ 31/1/2021 کو بوقت 2000 بجے بمقام دہلی کالونی زیرو لائن گلی نمبر 1 علاقہ تھانہ فرئیر نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ فرئیر تھانہ کا بیٹر صدیق عرف کوبرا کے گٹکے کے کارخانے میں کاروائی کی جس کے نتیجے میں 1-امجد عرف بنگالی ولد سیعد اللہ 2_مختیار علی ولد ھو خان ملغانی ہمراہ 16 خواتین و بچیوں جو کارخانہ میں 500 دہاڑی پر کام کرتی تھی ان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 5 ٹرم 11بوریاں چھالیہ 17بوریاں جونا وکھتہ 17 ڈپ پیکنگ مشین 8بوریاں نجمہ وزعفرانی پتی تمباکو 10بوریاں گٹکا پیک کرنے والی تھلیاں برآمد ہوئی
گر فتار ملزمان مرد خواتین اور فیکٹری کے مالک صدیق عرف کوبرا کے خلاف تھانہ فریر میں مقدمہ الزام نمبر 42/2021 جرم دفعہ 8/1/2 گٹکا ماوا ایکٹ 2019 قائم کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ صدیق کوبرا مزکورہ مقام پر موجود نہیں تھا