سیاسی جماعتوں میں معذوری ونگ قائم کیا جائے،ناصرحسین شاہ

nasir hussain shah

نیشنل ڈس ایبلٹی اینڈ ڈویلپمنٹ فورم این ڈی ایف پاکستان نے سی آئی پی چیپٹر مٹیاری اور ٹی ڈی ای اے اسلام آباد کے تعاون سے معذوری پر کراچی میں صوبائی کانفرنس کا انعقاد کیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور محکمہ توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا سیاسی جماعتوں میں معذوری ونگ قائم کیا جائے۔
حاضرین کو سندھ بھر میں افراد باہم معذوری کے لیے رسائی اور شمولیت کو بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا یقین دلایااورڈپارٹمنٹ آف امپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔خواتین ترقی کی وزیرشاہینہ شیرعلی نے کہا میں آپ کے ساتھ کھڑی ہوں، معذورخواتین کی حمایت کی اورباڈی شیمنگ کی سخت مخالفت کی،محفوظ اورجامع ماحول بنانے کی اہمیت پر زور دیا، سندھ ہیومن رائٹس کمیشن (ایس ایچ آر سی)کے چیئرمین اقبال ڈیٹھو نے معذوری کی تنظیموں اور سندھ حکومت کے درمیان تعاون پرزوردیا تاکہ اقوام متحدہ کی سفارشات اور معذوری کے حقوق سے متعلق مسائل کی فہرست میں بیان کردہ مسائل کو حل کیا جا سکے۔این ڈی ایف پاکستان کے صدر عابد لاشاری نے تمام سطحوں پر معذور افراد کے ساتھ مساوی سلوک اور فیصلہ سازی کے عمل میں ان کی شمولیت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ان کے حقوق کے تحفظ اوراحترام کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوششوں پرزور دیا۔محکمہ بااختیاری معذورین کے نمائندوں فرمان ٹانوری اور رتنا دیوان نے سندھ میں افراد باہم معذوری کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے محکمہ کی جانب سے کیے گئے کلیدی اقدامات کا اشتراک کیا، جس سے معذوری کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ڈی سی مٹیاری محمد یوسف شیخ نے ڈسٹرکٹ فرینڈ شپ بورڈ، مٹیاری کے تحت معذور افراد کو کاروبار اور مالی امداد کے لیے قرضوں کی مد میں سپورٹ کرنے پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس سیاسی، سماجی اور اقتصادی فیصلہ سازی میں ان کی شمولیت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے معذور افراد کے حقوق کی وکالت جاری رکھنے کے مشترکہ عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ اس تقریب نے حکومتی اداروں، سول سوسائٹی اور افراد کی اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا کہ وہ ایک منصفانہ اور جامع معاشرہ تشکیل دیں۔

Comments are closed.