لیہ:کرنٹ لگنے سے بہن بھائی جاں بحق،ایک شخص زخمی
لیہ (باغی ٹی وی رپورٹ)کرنٹ لگنے سے بہن بھائی جاں بحق،ایک شخص زخمی
تفصیل کے مطابق بارش کے باعث ایک افسوسناک حادثہ میں تین افراد کرنٹ لگنے سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے دو بہن بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ شہر کے محلہ قادر آباد میں پیش آیا جہاں 14 سالہ ماہ نور اور 15 سالہ علی حسن وضو کرتے ہوئے پانی کی ٹوٹی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق علی حسن جب وضو کر رہا تھا تو اسے کرنٹ لگا اور اس کی بہن ماہ نور نے اسے بچانے کی کوشش میں خود بھی کرنٹ کا شکار ہو گئی۔ اس کے علاوہ عیدگاہ کے رہائشی 50 سالہ ناصر حسین کو بھی کرنٹ لگا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 نے عوام کوخبردار کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران بجلی کے آلات کا استعمال انتہائی خطرناک ہوتا ہے، لوگوں کو چاہیے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔