بھارت کے سابق کرکٹر، سیاستدان، اور ٹی وی شو کے میزبان نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور کو ان کے شوہر کے کینسر سے صحتیابی کے لیے خوراک کے استعمال کے دعووں پر 850 کروڑ بھارتی روپے کا قانونی نوٹس مل گیا ہے۔ یہ نوٹس چتھیس گڑھ سول سوسائٹی کی جانب سے بھیجا گیا ہے، جس میں نوجوت کور سے ان کے شوہر کے کینسر سے صحتیابی کے حوالے سے کیے گئے دعووں کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔
نوجوت کور کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ سات دنوں میں اپنے شوہر کے دعووں کا ثبوت پیش کریں، ورنہ انہیں 850 کروڑ بھارتی روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اگر انہوں نے یہ رقم ادا نہ کی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نوٹس میں نوجوت کور سے یہ بھی سوال کیا گیا ہے کہ کیا انہوں نے صرف مخصوص غذا جیسے نیم کے پتے، لیموں کا پانی، تلسی، اور ہلدی کا استعمال کیا تھا یا وہ ایلوپیتھک ادویات بھی استعمال کرتی رہیں؟یہ سوالات اس لیے اٹھائے گئے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ نوجوت کور کے شوہر نوجوت سنگھ سدھو نے جو دعویٰ کیا ہے کہ ان کی اہلیہ اسٹیج 4 کے کینسر سے صحتیاب ہو گئیں، وہ حقیقت پر مبنی ہے یا نہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سدھو کے دعوے ایلوپیتھک علاج کی مخالفت کرتے ہوئے لوگوں کو متبادل علاج کی طرف مائل کر سکتے ہیں، جس سے کینسر کے مریضوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
نوجوت سنگھ سدھو نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی اہلیہ نوجوت کور اسٹیج 4 کے کینسر سے نجات پا چکی ہیں۔ سدھو نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کو اسٹیج 4 کا کینسر تھا، جو ہڈیوں تک پھیل چکا تھا اور ان کے بچنے کے امکانات صرف 5 فیصد تھے۔ تاہم، ان کی بیٹی نے تحقیق کرکے ایک غذائی پلان ترتیب دیا، جس کی مدد سے نوجوت کور نے صرف 40 دنوں میں کینسر کو شکست دے دی۔
چتھیس گڑھ سول سوسائٹی نے نوجوت کور کے اس دعوے پر شدید اعتراض کیا ہے کہ ایک غذائی پلان سے اسٹیج 4 کا کینسر ٹھیک ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قسم کے دعوے لوگوں کو ایلوپیتھک علاج سے دور کر سکتے ہیں اور انہیں غیر سائنسی علاج کی طرف مائل کر سکتے ہیں، جو کہ کینسر کے مریضوں کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔ قانونی نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نوجوت کور اپنے شوہر کے اس بیان پر وضاحت فراہم کریں کہ آیا انہوں نے ایلوپیتھک علاج کو چھوڑ کر صرف قدرتی غذا ہی کا سہارا لیا تھا۔ اگر نوجوت کور نے نوٹس کے مطابق 7 دنوں میں وضاحت نہ دی، تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اس میں 850 کروڑ بھارتی روپے کا جرمانہ بھی شامل ہو سکتا ہے، جو کہ نوجوت کور کے دعووں کو جھوٹا اور گمراہ کن ثابت کرنے کی صورت میں عائد کیا جائے گا۔