سندھ میں کرونا وائرس مریضوں سے کتنے افراد میں منتقل ہوا؟

0
46

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کوروناوائرس کے مزید کیسزسامنے آگئے

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کی منتقلی سے 102 مریض سامنے آئے ہیں، 102 ایسے مریض ہیں جن میں کرونا وائرس کی لوکل ٹرانسمیشن ہوئی،سندھ بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 421 ہوگئی ،چھ نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جن میں وائرس مقامی منتقلی سے ہوا ۔ ایک متاثرہ شخص کا تعلق حیدرآباد سے ہے جو انگلینڈ سے پہنچا

واضح رہے کہ سندھ میں کرونا سے ایک ہلاکت ہو چکی ہے، کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث سندھ حکومت نے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، سندھ میں کرفیو کا آج تیسرا روز ہے، مارکیٹیں ، ٹرانسپورٹ سب کچھ بند ہے، صوبائی وزیر سعید غنی میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد گورنر سندھ ،وزیراعلیٰ سندھ نے بھی کرونا کا ٹیسٹ کروایا تا ہم ان کا ٹیسٹ منفی آیا.

شہرقائد کراچی کرفیو کے باعث مکمل طور پر بند ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اہم شاہراوں پر ناکہ بندی سخت کر دی، پولیس حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی۔ شہر بھر میں چھوٹے بڑے بازار، مارکیٹس، تعلیمی ادارے، دکانیں بند ہیں، تمام کریانہ سٹورز بھی رات 8 بجے سے صح 8 بجے تک بند ہے، ضرورت کے تحت نکلنے والے شہری سڑکوں پر نظر آئے۔ پولیس کی جانب سے یومیہ اجرت پر کام کرنیوالوں کے ساتھ نرمی برتی جا رہی ہے

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو قیدی سزا پوری کر چکے ہیں اورجرمانہ دینے کے قابل نہیں ان کا جرمانہ حکومت ادا کرے گی۔ آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی گئی ہے کہ قیدی کی عمر، جرم اورجیل میں آنےکی تاریخ بھی بتائی جائے۔قانون کے حساب سے دیکھا جائے گا کہ کتنے قیدیوں کو چھوڑا جاسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے جیل میں بہترین صحت کی خدمات دینے کی بھی ہدایت دےدی۔ متعلقہ حکام کو کہا گیا کہ قیدیوں کو صفائی ستھرائی سے رہنے کی ہدایت دیں۔ قیدیوں کوایک دوسرے سے کچھ فاصلے پررکھیں۔ ضامن نہ ہونے کی وجہ سے بند قیدیوں کو رعایت دی جائے اور جو قیدی سزا پوری کر چکے ہیں ان کاجرمانہ حکومت ادا کرے گی.

Leave a reply