راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی شادی شدہ لڑکی سدرہ عرب کیس میں عدالت نے 6 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ملزمان میں جرگہ سربراہ عصمت اللّٰہ خان، مقتولہ کا سابق شوہر ضیاء الرحمان، والد عرب گل، چچا صالح محمد، امانی گل اور رکشہ ڈرائیور شامل ہیں۔سول جج ذیشان بٹ کی عدالت میں پیشی کے دوران پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی اور ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
ملزمان پر قتل، اغواء، سہولت کاری اور قبر کے نشانات مٹانے کے الزامات عائد ہیں۔ پولیس کے مطابق 17 جولائی کو فوجی کالونی میں جرگے کے فیصلے پر مقتولہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔
سرکاری حج اسکیم 2026: پہلے مرحلے میں 71 ہزار سے زائد درخواستیں جمع
جیکب آباد ،ہائی وولٹیج تار سے ٹکرانے پر نوجوان جھلس کر جاں بحق
فلسطین فلسطینیوں کا ہے، اسرائیلی قبضہ ناقابل قبول،ترک وزیرِ خارجہ