پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر سدرا نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
سدرا نواز کی شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں دولہا اور دولہن کے، جس میں اہلِ خانہ، قریبی عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی مہندی اور مایوں کی دلکش تقریبات میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی رنگ جمایاسدرا نواز کی لاہورکے ایک فارم ہاؤس میں شادی کی تقریب سجائی گئی۔
ذرائع کے مطابق سدرہ نواز کا نکاح غیاث خان سے ہوا، نکاح کی تقریب نہایت سادگی اور خوشگوار ماحول میں منعقد کی گئی اس موقع پر خاندان کے افراد اور قریبی رشتہ داروں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
روزانہ 2 لاکھ لیٹر جعلی دودھ فروخت کرنے والا گروہ گرفتار
سدرا نواز کا کہنا ہےکہ زندگی کے نئے سفر کا آغاز ہو رہا ہے، اچھا لگ رہا ہے، سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے ولیمے کی تقریب کراچی میں ہوگی، ساتھی کھلاڑی تقریب میں شریک ہوں گی۔
سوشل میڈیا پر شائقینِ کرکٹ، ساتھی کھلاڑیوں اور کھیل سے وابستہ شخصیات کی جانب سے سدرہ نواز کو شادی کی مبارکبادیں دی جا رہی ہیں اور ان کے لیے نئی زندگی میں خوشیوں، کامیابیوں اور خوشحال مستقبل کی دعائیں کی جا رہی ہیں-
بلوچستان:سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے پہلا آرٹیفیشل انٹیلیجنس سیل قائم کرنے کا اعلان








