پاکستان کی حکومت نے ٹھٹھہ کے علاقے میں "دھابیجی اسپیشل اکنامک زون” کے قیام کے لیے چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے اور اس کا مقصد پاکستان کی معیشت کی بحالی اور صنعتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

"دھابیجی اسپیشل اکنامک زون” کا قیام کراچی کی بندرگاہوں کے قریب کیا جا رہا ہے، جو عالمی تجارتی راستوں سے بہترین رابطہ فراہم کرتا ہے۔ اس کی جغرافیائی حیثیت سے پاکستان کو بین الاقوامی مارکیٹوں تک آسان رسائی حاصل ہوگی، جس سے تجارتی مواقع میں اضافہ ہو گا اور اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔اس منصوبے کے تحت 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے اور اس سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو براہ راست اور غیر براہ راست ملازمتیں فراہم ہوں گی۔ اس کے علاوہ، "دھابیجی اسپیشل اکنامک زون” پاکستانی معیشت میں صنعتی ترقی اور برآمدات میں اضافہ کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔اس معاہدے کو پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اس منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے گا، جس سے نجی اور سرکاری شعبے کے درمیان مضبوط تعلقات استوار ہوں گے۔

چینی کاروباری ادارے "دھابیجی اسپیشل اکنامک زون” میں اپنی موجودگی بڑھانے کے لیے دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ زون نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے بھی ایک اہم تجارتی مرکز ثابت ہو گا۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے اس منصوبے کے کامیاب نفاذ سے پاکستان کی معیشت کو پائیدار اور خود کفیل بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ نہ صرف اقتصادی استحکام کا باعث بنے گا بلکہ پاکستان کو عالمی سطح پر ایک مضبوط صنعتی مرکز کے طور پر متعارف کرائے گا۔

"دھابیجی اسپیشل اکنامک زون” کا قیام پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور سی پیک کے ذریعے صنعتی ترقی، برآمدات میں اضافہ، اور ملکی معیشت کی پائیداری کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹرز کے درمیان جھگڑا

Shares: