شفاء میڈیکل سنٹر اور جھنگ پولیس کے مابین MOU پر دستخط

شفاء میڈیکل سنٹر اور جھنگ پولیس کے مابین معاہدہ (MOU) پر دستخط، پولیس افسران اور انکی فیملیز 50 فیصد جبکہ شہداء پولیس کی فیملیز100 فیصد رعائت حاصل کر سکیں گی-
جھنگ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعظیم حمید)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ محمد راشد ہدایت نے پولیس افسران اور شہدائے پولیس کی فیملیز کی طبی ویلفئیر کیلئے شفاء میڈیکل سنٹر اور جھنگ پولیس کے مابین MOU پر دستخط کئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس افسران اور شہداء پولیس کی فیملیز کی طبی ویلفئیر کیلئے ڈی پی اوجھنگ محمدراشد ہدایت اور CEOشفاء میڈیکل سنٹر ڈاکٹر جاوید اقبال شیخ کے مابین MOU پر دستخط کئے گئے۔جس میں پولیس افسران و انکی فیملیزمشورہ فیس میں 50 فیصد، لیبارٹری میں 45 فیصد اور جنرل فیس و انڈور سروسز میں 40 فیصدرعایت حاصل کر سکیں گے جبکہ شہداء پولیس کی فیملیز مشورہ فیس اورلیبارٹری فیس میں 100 فیصد جبکہ جنرل فیس اور انڈور سروسز میں 50 فیصد رعایت حاصل کر سکیں گے۔اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ جھنگ پولیس اور شفاء میڈیکل سنٹرکے مابین اس معاہدہ سے پولیس افسران اورشہداء پولیس کی فیملیز علاج معالجہ میں رعائت حاصل کر سکیں گے۔ڈی پی او جھنگ نے شفاء میڈیکل سنٹر میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ جھنگ پولیس کے پولیس افسران اور شہداء پولیس کی فیملیز کی ویلفئیر کیلئے مختلف سکول، کالجز، ہسپتال اور لیبارٹریز کے ساتھ معاہدے کئے گئے ہیں۔جس سے پولیس افسران اور شہداء پولیس کی فیملیز رعائتی نرخوں پر صحت اور تعلیم کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ پولیس افسران اور شہداء پولیس کی فیملیز کی ویلفئیر کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

Leave a reply