زمبابوے کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے حریف ٹیم کے کوچ بلیسنگ مفووا کے خلاف نسلی تعصب پر مبنی جملے کسنے کی شکایت درج کروا دی ہے۔
یہ واقعہ یکم جون کو ہرارے اسپورٹس کلب میں ہونے والے ایک لوکل ایونٹ کے دوران پیش آیا جہاں رینبو کرکٹ کلب کے کوچ بلیسنگ مفووا نے سکندر رضا کو مبینہ طور پر نسلی طعنوں کا نشانہ بنایا۔سکندر رضا نے ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن کو تحریری شکایت میں بتایا کہ میچ کے دوران جب وہ پٹھوں کے کھنچاؤ کے باعث میدان سے باہر جا رہے تھے، تو مفووا نے ان پر نسلی جملے کسے۔
انہوں نے شکایت میں مزید لکھا کہ جب انہوں نے مفووا سے احترام سے بات کرنے کو کہا تو اس کے جواب میں انہیں گالیاں دی گئیں۔ سب سے زیادہ تکلیف دہ لمحہ اس وقت آیا جب مفووا نے کہا: "میں جو چاہوں کہہ سکتا ہوں، یہ میری سرزمین ہے، پاکستان نہیں۔”سکندر رضا نہ صرف زمبابوے کی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے اہم رکن ہیں بلکہ موجودہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کپتان بھی ہیں۔
ہرارے کرکٹ حکام نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کہیں گئی نہیں، مگر صاف ستھرا پنجاب نظر آ رہا ہے: میئر کراچی