سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں پاک فوج کے جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر مقامی سکھ برادری نے مسلح افواج اور ان کی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث ڈسکہ میں سکھ برادری کے درجنوں افراد پانی میں محصور ہو گئے تھے۔ پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ اب تک 96 افراد کو ریلیف آپریشن کے ذریعے ریسکیو کیا جا چکا ہے۔محفوظ مقام پر پہنچنے کے بعد سکھ شہریوں نے پاک فوج کی بروقت مدد کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ہمیشہ پاک فوج نے ہمارا ساتھ دیا ہے۔
ایک سکھ شہری نے بتایا کہ وہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خصوصی شکر گزار ہیں جن کی ہدایت پر ریلیف آپریشن نہایت تیزی سے مکمل ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابا گورونانک کے مقام پر موجود مقدس کتاب کی حفاظت کے لیے ہیلی کاپٹر بھیجا گیا اور خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہی۔
افغانستان میں بس حادثہ، 25 افراد جاں بحق، 27 زخمی
یمن سے داغا گیا میزائل فضاء میں ناکارہ بنا دیا گیا،اسرائیل
پاک فوج کا سیلاب متاثرین کے لیے کوٹ مومن میں ریلیف آپریشن
پشاور کے خواجہ سرا پولیس سے پریشان