ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)وساکھی میلہ کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر،سکھ یاتری حسن ابدال روانہ
تفصی کے مطابق ننکانہ صاحب میں بیساکھی فیسٹول کی تین روز تقریبات اختتام پزیر ,مرکزی تقریب میں شرکے کے لیے بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ سیکورٹی کےفول پروف انتظامات,تفصیلات کے مطابق سکھ مذہب کے پہلے گورو بابا نانک کی جاۓ پیداٸش گوردوارہ جنم استھان میں جاری بیساکھی میلہ کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر تقریبات میں اندرون و بیرون ممالک اور بھارت سے 2470 سکھ یاتری شریک ہوئے بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کو موسم کی مناسبت ٹرانسپورٹ کے بہترین انتظامات کے ذریعے حسن ابدال کے لیے سخت سیکیورٹی کے حصار میں روانہ کیا گیا اس موقع پر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر اعجاز رشید نے مہمانوں کو خودروانہ کیا, ننکانہ صاحب میں تین دن قیام کے دوران سکھ یاتریوں نےگوردوارہ سچاسودا سمیت شہر بھر میں موجود گوردواروں کی یاترا کی اور اپنی مذہبی رسومات اکھنڈ پات ,بھوگ اور ارداس(دعا) میں شرکت کی, سکھ یاتریوں نے ننکانہ صاحب میں قیام کے دوران بہترین سیکورٹی,ہیلتھ , رہائش،لنگر سمیت دیگر بہترین انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب میاں رفیق احسن ,میونسپل چیف آفیسر راو انوار اور متروکہ وقف املاک بورڈ کا شکریہ ادا کیا ,سکھ یاتریوں نے حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ کہا کہ بے حد مشکور ہیں کہ ہمیں یہاں کی عوام نے بہت پیار دیا ہےہمیں ایسا ہی محسوس ہو رہا تھا کہ ہم اپنے ہیں گھر میں ہیں ,بھارتی سکھ یاتری 14 اپریل کو ہونے والی مرکزی خالصہ جنم دن کی تقریب کے بعد واپس لاہور آجاٸیں گے اور پھر 18 اپریل کو واپس واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوں گے
Shares: