سکھ یاتریوں کی بھارت میں ہی مودی کے خلاف نعرے بازی

0
57

مودی سرکار نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکا تو انہون نے بھارتی زمین پر ہی بھارتی وزیراعظم کے خلاف نعرے لگانے شروع کر دئیے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کے حوالہ سے روڑے اٹکانا شروع کر دئیے ہیں. سکھ یاتری اپنے پانچویں گرو کی برسی مانے کے لئے پاکستان آنا چاہپتے تھے ، دو سو کے قریب سکھ یاتریوں کو پاکستان نے ویزہ جاری کیا لیکن جب سکھ یاتری اٹاری سٹیشن پر پہنچے تو بھارت نے انہیں پاکستان آنے سے روک دیا جس پر سکھوں نے اٹاری سٹیشن پر دھرنا دے دیا اور بھارت سرکار کے خلاف نعرے بازی کی، پاکستان میں بھی سکھ تنظیموں نے بھارت سرکار کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے. سکھوں کا مذہبی دن 16 جون کو منایا جائے گا .

واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سمیت دیگر اداروں نے سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی اور دیکھ بھال کے لیے اقدامات کیےتھے ۔ وزیر اعظم عمران خان کے کرتار پور راہداری کھولنے کے اقدام سے دنیا بھر میں پاکستان کو خوب پذیرائی ملی ہے اور پاکستان کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، جوڑ میلہ کی تقریبات کے لئے آنے و الے یاتریوں کی رہائش اور کھانے پینے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اور اس ضمن میں گوردواروں میں صفائی ، ٹھنڈے پانی کی فراہمی اور گرمی سے بچائو کے لئے ائر کولرز اور پنکھوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

Leave a reply