بھارت کی اسٹاک مارکیٹ کو ایک بڑے نفسیاتی حملے کا سامنا ہے۔ "سکھز فار جسٹس ” نے بھارتی سرمایہ کاروں کو خبردار کرتے ہوئے 18 مئی سے 26 مئی کے درمیان "دلال اسٹریٹ” پر معاشی حملے کی کال دے دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سکھ فار جسٹس کے اکاؤنٹس سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے ، ویڈیو میں سکھ فار جسٹس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی سرمایہ کاربھارتی اسٹاکس کو فروخت کریں،”امریکی اسٹاکس خریدیں،اور دعویٰ کیا ہے کہ نیوکلیئر جنگ کا خطرہ حقیقی ہے،سکھ فار جسٹس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان انڈیا کی جنگ ختم نہیں ہوئی، مودی بھارت کو سیاسی طور پر ختم کر دیں گے

سکھ فار جسٹس کا کہنا ہے کہ SFJ کا الزام ہے کہ نریندر مودی نے بھارتی فوج کو ننکانہ صاحب پر ڈرون حملے کا حکم دیا تھا،اب سکھ ہندوستان کو تباہ کر دیں گے،آخر میں نعرہ تکبیر بھی لگایا گیا ہے

Shares: