فرانسسکو میں سکھ مظاہرین نے بھارتی قونصل خانے کو آگ لگا دی

نقصان محدود تھا اور کوئی عملہ زخمی نہیں ہوا
0
38
America

امریکی شہر سان فرانسسکو میں سکھ مظاہرین نے بھارتی قونصل خانے کو آگ لگا دی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک ٹویٹ میں بھارت سے آزادی کا مطالبہ کرنے والے سکھ کمیونٹی کے افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کی کوشش کو مجرمانہ جرم قرار دیتے ہوئے لکھا کہ امریکا ہفتہ کو سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے میں مبینہ توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کی کوشش کی شدید مذمت کرتا ہے۔ امریکا میں سفارتی سہولیات یا غیر ملکی سفارت کاروں کے خلاف توڑ پھوڑ یا تشدد ایک مجرمانہ جرم ہے۔


واضح رہے کہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں خالصتان تحریک کے حامی سکھ افراد نے سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے کو آگ لگا دی۔ یہ واقعہ دو جولائی کو صبح ڈیڑھ سے ڈھائی بجے کے درمیان پیش آیا۔

پوپ فرانسس کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سان فرانسسکو کے فائر ڈپارٹمنٹ نے آگ پر فوری طور پر قابو پالیا۔ نقصان محدود تھا اور کوئی عملہ زخمی نہیں ہوا امریکہ میں بھارتی سفیر ترن جیت سنگھ سندھو اور قونصل جنرل ڈاکٹر ٹی وی نا گیندر پرساد کو مبینہ طور پر سکھ کمیونٹی کے افراد کی جانب سے گردش کرنے والے ایک پوسٹر میں نشانہ بنایا گیا، جس میں ان پر جون میں ہونے والے ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔

اقامت کے بعد دعا مانگنے کا معجزہ،نابینا نوجوان کو سجدے کے دوران بینائی مل گئی

ہرجیت سنگھ نجار خالصتان تحریک کے ایک رہنما تھے جنہیں 18 جون کو کینیڈا میں قتل کیا گیا نجار خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ تھے اورانہیں بھارتی حکومت کی طرف سےجاری کردہ دہشتگردوں کی فہرست میں 40 دیگر افراد کےساتھ نامزد گیا تھا گزشتہ سال جولائی 2022 میں، بھارتی کی تحقیقاتی ایجنسی نے نجار کے سر پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا تھا-

تھانہ شادمان نذر آتش کیس،اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Leave a reply