وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے موبائل سمز کا ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
وزارتِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایک خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو معاملے کی ہر پہلو سے چھان بین کرے گی۔ترجمان نے بتایا کہ ڈیٹا لیک میں ملوث عناصر کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں تحقیقاتی ٹیم کو 14 روز کے اندر اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق حکومت شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اس نوعیت کے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
لندن میں فلسطین ایکشن کی حمایت پر ریکارڈ گرفتاریاں
دریائے چناب اور ستلج میں سیلاب، جلال پور پیر والا زیر آب، مساجد میں اعلانات
گریڈ 21 کے افسر محمد طاہر نئے آئی جی بلوچستان مقرر