سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے فنڈز میں بے ضابطگیوں پر کارروائی کرتے ہوئے 8 این جی اوز کو بلیک لسٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

ان تنظیموں میں ہینڈز، سرسو (SRSO)، ہیلپ، اینگرو فاؤنڈیشن، وومن چِلڈرن میڈیکل کیئر اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن شامل ہیں۔پی اے سی کے مطابق مذکورہ این جی اوز نے اسکل ڈیولپمنٹ کے منصوبوں کے لیے دیے گئے 8 کروڑ روپے کے فنڈز کا آڈٹ ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ ہینڈز کو ایک کروڑ 85 لاکھ، سرسو کو 2 کروڑ 54 لاکھ اور ہیلپ کو 2 کروڑ 27 لاکھ روپے فراہم کیے گئے، تاہم یہ رقوم کس مد میں خرچ ہوئیں، اس کا کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔

پی اے سی نے ان این جی اوز کی رجسٹریشن اور لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ان اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں بلیک لسٹ کر دیا جائے۔مزید انکشافات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ سرسو کے سی ای او نے غریب خواتین سے سود لینے کا اعتراف کیا ہے، جس پر پی اے سی نے فوری نوٹس لینے کی ہدایت دی ہے۔

کراچی میں انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

آسٹریلیا سے بدترین شکست کے بعد کرکٹ ویسٹ انڈیز کا ہنگامی اجلاس طلب

عدالت کا توہینِ مذہب مقدمات کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا حکم

Shares: