کراچی: سندھ اسمبلی نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد منظور کرلی-

باغی ٹی وی : سندھ اسمبلی نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی، قرارداد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیش کی تھی، اس کے علاوہ صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد پیش کی اسے بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

مرادعلی شاہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر سیاسی رہنماؤں کو ساتھ لے کر چلنے میں اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ انصاف کی جلد فراہمی کے لئے آئینی ترامیم ناگزیر تھیں، چاروں صوبوں سے سپریم کورٹ میں ججز منتخب ہوں گے، آئینی عدالتوں کی بینچز صوبوں میں بھی بنیں گی، سائل کو اب اپنے فیصلوں کےلیے برسوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

رجسٹرار آفس کو آئینی بنچ کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے،نامزد چیف جسٹس

شرجیل میمن نے کہا عدلیہ کی جانب سےجمہوریت پرشب خون مارے گئے، جبکہ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا 26ویں ترمیم اچھی سیاست کا نتیجہ ہے، سندھ حکومت کی اس قرارداد کو سپورٹ کرتے ہیں۔

جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم اور آئینی بینچز کی تشکیل کے حوالے سے پیش کی جانے والی قراردادوں کی مخالفت کی۔

جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور ہوئی اور نہ ہی سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد متفقہ منظور ہوگی اٹھارویں ترمیم میں جو چیزیں آپکو پسند آتی رہی اس پر عمل کرتے رہے، چیف جسٹس کے تقرر کے عمل کو سیاسی بنادیا گیا ہے، اس ترمیم کی ساری شقوں سے جماعت اسلامی اختلاف کرتی ہے ، اٹھارویں ترمیم کے متعلق آپ نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیار ا ت نہیں دئیے، چیف جسٹس کی تقرری میں اتنی جلدی کیا تھی؟ اس ملک کی واحد جمہوری پارٹی جماعت اسلامی ہے۔

باجوڑ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن،2 خودکش بمباروں سمیت 9 خوارجی ہلاک

رکن سنی اتحاد کونسل شبیر قریشی نے کہاذوالفقار علی بھٹو کے آئین کو اپنے مفادات کے لیے پامال کیا گیا، ترامیم کا سلسلہ جاری ہے، وہ ظلم نہیں کریں جو کل آپ برداشت نہ کرسکیں، ایک عظیم شخص ہے جو پوری ریاست سے لڑ رہا ہے، ریاست کے تمام لوگ ایک شخص عمران خان سے خوفزدہ ہیں، آپ کو آپ کی 26 ویں ترمیم مبارک ہو، محترمہ اور شھید بھٹو کی قبر سے یقیناً آواز آ رہی ہوگی کہ لوگوں آپ نے کیا کردیا۔

Shares: