سندھ اسمبلی میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے قرارداد پیش کی گئی۔

اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کی پولیس ملک کی بہترین پولیس ہے، جو ہر موقع پر صف اوّل میں موجود رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی، سندھ پولیس نے ہمیشہ جانفشانی سے فرائض انجام دیے۔ اسٹاک ایکسچینج اور سینٹرل پولیس آفس پر حملے پولیس کی قربانیوں سے ناکام بنائے گئے۔ ان کے بقول کسی اور صوبے کی پولیس نے دہشت گردی کے اتنے کیسز حل نہیں کیے۔

صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیوں کی بدولت سندھ میں امن قائم ہوا ہے، اور شہداء کی ماؤں کو سلام پیش کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہداء کے اہل خانہ کے لیے دو نوکریوں کا کوٹہ رکھا گیا ہے تاکہ ان کے خاندان کی کفالت ہو سکے۔

پنجاب میں گاڑی کا نمبر اب مالک کے نام پر جاری ہوگا

ایبٹ آباد میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

شمس الاسلام قتل کیس، تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم

Shares: