پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے سندھ اسمبلی میں پیش کیے گئے مالی سال 2025-26 کے بجٹ پر سخت ردعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ ایک بار پھر کراچی شہر کو اس کے ترقیاتی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مسلسل کراچی کو نظرانداز کر رہی ہے، حالانکہ یہ شہر پاکستان کا معاشی حب ہے۔ ان کے مطابق بجٹ میں کراچی کے لیے کسی میگا پروجیکٹ کا اعلان نہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں۔ شہر کے بنیادی مسائل جیسے پانی، ٹرانسپورٹ، انفرااسٹرکچر اور امن و امان کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے، جب کہ بجٹ میں صرف خانہ پری کی گئی ہے۔

انہوں نے افسر شاہی کی تنخواہوں میں اضافے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عام شہری کو صرف مہنگائی، ٹیکسوں کے بوجھ اور جھوٹے وعدوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے بجٹ کو اشرافیہ دوست اور عوام دشمن قرار دیا اور خبردار کیا کہ اگر سندھ حکومت نے کراچی کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ نہ کیا تو مرکزی مسلم لیگ عوام کے ساتھ سڑکوں پر آئے گی۔

سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ

وفاقی بجٹ پر تحفظات، ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس کا متحدہ احتجاج

اسرائیل خطے کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے، عالمی برادری مداخلت کرے،ترک صدر

ایران پر اسرائیلی حملے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانے غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیے

Shares: