چین کے اعلی سطحی کاروباری وفد نے سندھ اکنامک زونز مینجمنٹ کمپنی (SEZMC) کے دفتر کا دورہ کیا اور سندھ میں صنعتی، انفراسٹرکچر اور طبی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس کی صدارت سیکریٹری انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ سندھ راجہ خرم شہزاد عمر نے کی جنہوں نے چینی سرمایہ کاروں کو سندھ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون اور سازگار ماحول کی یقین دہانی کرائی۔ دھابیجی اکنامک زون کو سی پیک منصوبے کے تحت تیزی سے ترقی دی جا رہی ہے جبکہ خیرپور اکنامک زون مکمل طور پر تیار ہے اور سرمایہ کاری کے لیے موزوں ترین جگہ ہے۔ چینی وفد نے الیکٹرک وہیکل (EV) مینوفیکچرنگ، خاص طور پر تین پہیوں والے الیکٹرک وہیکل کی مینوفیکچرنگ میں فوری دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ وہ اس منصوبے میں مقامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اشتراک کے خواہشمند ہیں۔طبی شعبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چینی سرمایہ کاروں نے سندھ حکومت کے میڈیکل سٹی منصوبے میں سرمایہ کاری کے ساتھ بیماریوں پر تحقیق و ترقی (R&D) کے لیے کام کرنے کا عندیہ دیا جبکہ الیکٹرانک مصنوعات کے پلانٹ کے قیام میں بھی دلچسپی ظاہر کی تاکہ جدید چینی مصنوعات پاکستانی عوام کو متعارف کرائی جا سکیں۔ چینی وفد نے سندھ حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت تعاون اور مراعات فراہم کرے تو وہ سندھ میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ پاکستان خطے کے ممالک کو جوڑنے والا ایک اہم ملک ہے۔سیکریٹری انویسٹمنٹ راجہ خرم شہزاد عمر نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری سے نہ صرف صنعتی ترقی ہوگی بلکہ روزگار کے مواقع اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی ممکن ہوگی۔ سندھ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے ایک شفاف اور سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ بین الاقوامی سرمایہ کاری سے صوبے کی معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
پاک بحریہ کی ترکیہ میں مشق ماوی بلینہ 2024 میں شرکت
اوگر کی منظوری، گیس کی قیمتوں میں 25.78 فیصد تک اضافہ
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایاز صادق
سندھ پبلک سروس کمیشن نے سی سی ای-2021 کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا