سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر کے چڑیا گھروں کو مرحلہ وار ختم کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

عدالت نے یہ حکم کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی منتقلی سے متعلق کیس میں تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے دیا۔تحریری حکم نامے کے مطابق دو رکنی بینچ نے ہدایت دی کہ کمیٹی چڑیا گھروں کے مرحلہ وار خاتمے کے لیے تجاویز پیش کرے۔ عدالت نے قرار دیا کہ کمیٹی کو متعلقہ شعبوں کے ماہرین کی معاونت حاصل کرنے کا اختیار ہوگا۔جنگلی حیات کے کنزرویٹر جاوید مہر نے کمیٹی کی تشکیل کی تجویز پیش کی تھی۔

عدالت نے کہا کہ کمیٹی صوبے بھر کے تمام چڑیا گھروں کا دورہ کرے گی اور بہتری یا متبادل اقدامات سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔کیس کی آئندہ سماعت 21 نومبر کو مقرر کی گئی ہے

امریکا کا ایران پر میکسیکو میں اسرائیلی سفیر کے قتل کی سازش کا الزام

محسن نقوی نے اے سی سی کےنئے ٹورنامنٹس کا پلان طلب کرلیا

نیو یارک اور لندن کے میئر کو مذہبی عقیدے کی بنیاد پر تنقید کا سامنا

Shares: