محکمہ تعلیم سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق 15 اگست کو چہلم امام حسینؓ کے موقع پر صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیل پورے سندھ میں یکساں طور پر لاگو ہوگی۔اس موقع پر سندھ سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ پارلیمانی امور کے وزیر ضیاء لنجار کی جانب سے پیش کیا گیا یہ بل ایوان میں تمام جماعتوں کی حمایت سے منظور ہوا۔
اس کے ساتھ ہی ضیاء لنجار نے انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترامیم پر مبنی اینٹی ٹیرارزم سندھ ترمیمی بل 2025 بھی اسمبلی میں پیش کیا، جو ایوان نے بغیر کسی مخالفت کے منظور کرلی
دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب، پی ڈی ایم اے پنجاب کا الرٹ جاری
غزہ پر اسرائیلی فوجی کنٹرول کے منصوبے پر چین کا شدید ردعمل
روس میں دھماکوں کے بعد ایئرپورٹ بند، ساحلوں سے شہریوں کا انخلاء
علیمہ خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹاؤٹ ہے، شیر افضل مروت کا الزام