سندھ ایمپلائز الائنس کے وفد نے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے ملاقات کے بعد 6 اکتوبر کو طے شدہ دھرنا مؤخر کرنے اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حاجی اشرف خاصخیلی کی قیادت میں 8 رکنی وفد نے سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی جس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن اور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ بھی شریک ہوئے۔ یہ اجلاس چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر منعقد ہوا۔اجلاس میں سرکاری ملازمین کے مسائل، بالخصوص پنشن اصلاحات، ڈی آر اے الاؤنس، گروپ انشورنس اور دیگر مطالبات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دوران ملاقات چیف سیکریٹری نے وزیراعلیٰ سندھ سے براہِ راست رابطہ کیا، جس پر مراد علی شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ یہ معاملات پیر کو کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیے جائیں گے۔
اس پیش رفت کے بعد حاجی اشرف خاصخیلی نے اعلان کیا کہ ملازمین کل سے ڈیوٹی پر واپس آئیں گے اور دفاتر میں رپورٹ کریں گے۔مزید برآں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں جنرل ایڈمنسٹریشن، فنانس، اسکول ایجوکیشن اور لاء کے سیکریٹریز کے ساتھ سندھ ایمپلائز الائنس کے چار نمائندے شامل ہوں گے، جو باہمی اتفاق سے سفارشات تیار کر کے حکومت سندھ کو پیش کریں گے۔
چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ملازمین کے جائز مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے اور ان کا تعمیری حل یقینی بنایا جائے گا۔بعدازاں سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ نے سندھ کابینہ کے آئندہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا، جس میں سندھ ایمپلائز الائنس کے مطالبات بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی محاصرے کو توڑنے کے لیے مزید 11 کشتیاں غزہ کی جانب روانہ
بھارتی ایئر چیف کا پاکستان کے خلاف نیا دعویٰ مزاق بن گیا
ٹرمپ کا حماس کو الٹی میٹم، غزہ معاہدہ پر اتوار شام تک کی مہلت
یو این پابندی میں نرمی کے بعد افغان وزیر خارجہ کا بھارت دورہ متوقع
مظفر آباد: حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کا دوسرا دور جاری