حکومتِ سندھ نے خبردار کیا ہے کہ صوبے میں سیلابی صورتحال کے باعث 44 تعلقوں (تحصیلوں) کے 1651 دیہات متاثر ہوسکتے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 16 لاکھ 38 ہزار 491 افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف اضلاع سے 6 ہزار 288 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جب کہ اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 57 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ صوبے بھر میں 528 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے 154 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 772 مریضوں کا علاج کیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 39 ہزار 576 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔

محکمہ اطلاعات کے مطابق صوبے بھر میں اب تک 3 لاکھ 70 ہزار 161 مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا چکے ہیں۔ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 70 ہزار 267 مویشیوں کو منتقل کیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 8 لاکھ 78 ہزار مویشیوں کو ویکسین اور علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہےحکومتی ترجمان کے مطابق سیلاب کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ادارے مسلسل متحرک ہیں۔

روس کی کینسر مخالف ویکسین طبی آزمائشوں میں کامیاب

8.5 ارب ڈالر کے نئے معاہدےپاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے ،مسعود خان

موبائل سمز کا ڈیٹا لیک، وزیر داخلہ کا نوٹس، انکوائری ٹیم تشکیل

ٹرائی نیشن سیریز فائنل: پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز کا ہدف دیا

Shares: