سندھ فوڈ اتھارٹی (ایس ایف ای) نے غذائی تحفظ اور قواعد و ضوابط کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔

باغی ٹی وی کے مطابق ایک روز میں سندھ بھر میں 350 سے زائد مقامات پر معائنہ کیا گیا، جس کے دوران اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے، بھاری جرمانے عائد کیے گئے، اور لائسنسنگ کے عمل کو فروغ دیا گیا تاکہ عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں، سندھ فوڈ اتھارٹی کی دو ٹیموں نے 35 معائنہ کیے، جن کے دوران 11 اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے اور مختلف مقامات پر 6 لاکھ 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ کیماڑی میں 12 معائنہ کیے گئے، جن میں پانچ اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے اور 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ڈسٹرکٹ کورنگی میں 48 مقامات پر معائنہ کیا گیا، 15 اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے، 12 مقامات پر 5 لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، اور 15 لائسنس چالان جاری کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت 1 لاکھ 46 ہزار 900 روپے تھی۔ڈسٹرکٹ ملیر میں 15 معائنہ کیے گئے، جن کے دوران 11 اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے اور 3 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ضلع مشرقی میں مجموعی طور پر 40 انسپکشنز کی گئیں، جن کے نتیجے میں 3 بہتری کے نوٹس اور 7 جرمانے جو کہ 155,000 روپے کے تھے عائد کیے گئے، اس کے علاوہ 10 لائسنس چالانز بھی جاری کیے گئے۔ شہید بینظیر آباد (SBA) میں 18 انسپکشنز کی گئیں، جن کے نتیجے میں 13 بہتری کے نوٹس اور 7 لائسنس چالانز جاری کیے گئے۔میرپورخاص میں 18 مقامات پر معائنہ کیا گیا، جس میں تین اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ حیدرآباد کی ویجیلنس ٹیم نے 23 مقامات کا معائنہ کیا، 17 اصلاحی نوٹس جاری کیے، اور 1 لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔علاوہ ازیں، عمرکوٹ،تھرپارکر، سانگھڑ، ٹھٹھہ، قمبر،شہدادکوٹ، مٹیاری، بدین، ٹنڈو محمد خان، دادو، اور ٹنڈو الہ یار میں بھی معائنہ کیا گیا، جہاں فوڈ سیفٹی کے معیارات کی پاسداری کو یقینی بنانے اور عوامی صحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی، مزمل حسین ہالیپوٹو نے ٹیموں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان مشترکہ کارروائیوں نے اتھارٹی کی غذائی تحفظ کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی غیر معیاری کاروباروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جا سکے۔اسی دوران سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے علاقے ملیر میں ایک معروف پیزا برانڈ کے مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مارا اور غذائی اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف کیا۔
دورانِ چھاپہ، بڑی مقدار میں زائد المعیاد اجزا برآمد کیے گئے جو شہر بھر میں فروخت ہونے والے پیزا کی تیاری میں استعمال کیے جا رہے تھے۔ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو نے کہا، "گلی سڑی اور غیر معیاری اشیاء سے خوراک تیار کرنا عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ایسی خلاف ورزیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔”مینوفیکچرنگ یونٹ کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا اور 4 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ہالیپوٹو نے مزید کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی شہریوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنی کارروائیاں مزید تیز کرے گی۔

پاکستان میں گرین ہاؤس گیس اخراج کوکم کرنے کیلئے اقدامات شروع

بشریٰ بی بی کا "جادو” نہ چل سکا، پشاور میں پی ٹی آئی رہنما عہدے سےمستعفی

Shares: