وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور اس کے ’بچے جمورے‘ ہمیشہ سے صرف تنقید ہی کرتے آئے ہیں، ان کے پاس نہ کچھ دکھانے کو ہے اور نہ بتانے کو۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عید کے دن بھی سندھ حکومت کی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول تنقید کا سہارا لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا خود گراؤنڈ میں جانا ضروری نہیں، کیونکہ پنجاب میں ایک لاکھ 40 ہزار ورکرز، انتظامیہ اور وزرا گراؤنڈ پر موجود ہیں اور کام کر رہے ہیں۔ اس وقت اصل مقصد آلائشیں اٹھانا اور صوبے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہے۔ پنجاب میں صفائی کا عمل مسلسل جاری ہے جب کہ سندھ میں دو دن سے وزیراعلیٰ اور ان کے وزرا منظر سے غائب ہیں۔
میئر کراچی کی جانب سے شہر کی سڑکوں کو دھونے اور عرق گلاب سے اسپرے کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کراچی کو صاف کرنے کی بھی صلاحیت نہیں اور صرف تنقید کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "جو میڈیا کو نظر آ رہا ہے وہی دکھا رہا ہے، حسد کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا، محاورہ ہے: محنت کر، حسد نہ کر۔”
پنجاب کا بجٹ 13 جون کو پیش ہوگا، تعلیم کے لیے 110 ارب روپے مختص
اسرائیل کی مکمل جوہری دستاویزات حاصل کرلیں،ایران کا دعویٰ
مناسکِ حج کا آخری مرحلہ مکمل، حجاج کرام رمی کے بعد منیٰ سے روانہ
مناسکِ حج کا آخری مرحلہ مکمل، حجاج کرام رمی کے بعد منیٰ سے روانہ