کراچی: تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال میں اضافہ ،سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ کر لیا۔
باغی ٹی وی: میڈیکل اسکریننگ ابتدائی طور پر سندھ کے سرکاری کالجوں میں کی جائے گی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن تک جاری کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ کالج ایجوکیشن میں سہ رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی، جو ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ، متعلقہ ضلع کے ریجنل ڈائر یکٹر اور متعلقہ کالج پرنسپل پر مشتمل ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے ٹی او آرزکے تحت میڈیکل اسکریننگ ٹیم کسی بھی سرکاری کالج کا اچانک دورہ کرے گی، اس موقع پر محکمہ کالج ایجوکیشن کی ٹیم میڈیکل اسکریننگ ٹیم کی معاونت کے لیے موجود ہوگی، میڈیکل اسکریننگ ٹیم کالج میں کسی بھی طالب علم کا میڈیکل ٹیسٹ کر سکے گی۔
پاکستان فضائیہ کا تربیتی جہاز گر کر تباہ،پائلٹ شہید
نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں میڈیکل اسکریننگ کریں گی، اس ضمن میں محکمہ صحت سے اصول و ضوابط طے کیے جا رہے ہیں کہ کس بنیاد پر کالجوں کا انتخاب ہوگا، کالجوں میں جاکر کس پیرا میٹر کی بنیاد پر طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ ہوگی، تعلیمی اداروں میں سیمینار، ورکشاپس اور آگہی سیشن منعقد کئےجائیں گےجن میں طلبہ کو منشیات کے استعمال کے نقصانات، ان کی تعلیم اور مستقبل پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ