سندھ ہائیکورٹ، آئینی ترامیم کے خلاف درخواست مسترد

sindh highcourt01

سندھ ہائی کورٹ ،مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف وکلا کی درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کردی،عدالت نے کہا کہ جب ترمیم ہوئی نہیں تو عدالت کیسے مداخلت کرسکتی ہے؟ترمیم سے پہلے کیسے تعین کریں کہ قانون کے مطابق ہورہی ہے یا نہیں؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئینی ترمیم کا ڈرافٹ اسمبلی میں لایا گیا ہے،سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تو آپ درخواست لے کر یہاں آگئے؟ اسمبلی میں بیٹھے 24 کروڑ عوام کے منتخب نمائندے ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سپریم کورٹ کی ججمنٹ پڑھی ہے؟ وکیل نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سپریم کورٹ کی ججمنٹ پڑھی ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود آپ نے ایسی درخواست دائر کرنے کی جسارت کی،یہ درخواست کیسے قابل سماعت ہے؟ وکیل نے کہا کہ آئینی ترمیم عوامی حقوق کے خلاف اور عدلیہ پر حملہ ہے، عدالت نے کہا کہ کس قانون کے تحت مسودہ بارکونسلز کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیں؟ تین چار لائنیں لکھ کر درخواست دائر کردی جاتی ہے پھر اخبارات میں خبر لگ جاتی ہے، سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف ہم کیسے جاسکتے ہیں؟

آئینی ترامیم، خصوصی کمیٹی اجلاس،عمر ایوب کی حکومتی اراکین سے تلخ کلامی

وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول

آئینی ترامیم، اپوزیشن بھی تجویز دے،اللہ بہتر کرے گا،وفاقی وزیر قانون

آئینی ترامیم، حکومتی مسودہ سامنے آ گیا، خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج پھر

وفاقی حکومت بہت پر اعتماد ہے کہ ان کے پاس نمبر گیم ہیں،بلاول

آئینی ترامیم، آج حکومتی ڈرافٹ ملا،دیکھتے ہیں بات کہاں تک پہنچتی،مولانا فضل الرحمان

آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

Comments are closed.