سندھ ہائیکورٹ ، کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
سندھ ہائیکورٹ نے ہوٹرز، سائرن کی اجازت رکھنے والوں کی فہرست طلب کرلی ،عدالت نے ہارن، کالے شیشے اور فینسی نمبرز پلیٹس ہٹانے کے لیےاشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے حکم دیا کہ غیر قانونی ہوٹرز اور سائرن استعمال کرنے والوں کو7 دن میں ہٹانے کی ہدایت کی جائے،عدالت نے چیف سیکریٹری سے ہیوی ٹریفک سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی،سندھ ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر چیف سیکریٹری سندھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
عدالت نے بس اونرز ایسوسی ایشن، این ایچ اے اور ٹریفک انجینئرنگ کو فریق بنانے کی درخواست منظورکر لی،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے، عدالت نے 25 جنوری کو ڈی آئی جی ٹریفک کو بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا،ڈی آئی جی ٹریفک نے رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردی، جس میں کہا گیا کہ کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم کردیئے گئے ہیں،صبح چھ سے رات 11 بجے تک ہیوی ٹریفک کو کراچی میں داخل ہونے سے روکا جارہا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے حادثات کی شرح میں کمی ہوئی ہے،مستثنیٰ ہیوی گاڑیاں اب بھی کراچی میں داخل ہوتی ہیں، کالے شیشوں، پریشر ہارن اور فینسی نمبرز پلیٹس کے خلاف بھی کارروائی کررہے ہیں،
تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن
ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟