سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی
وکیل نے عدالت میں کہا کہ نیب سول ایوی ایشن اورحبیب میٹروکمیپنزکےخلاف تحقیقات کررہاہے،عدالت نے 10فروری تک فردوس شمیم نقوی کے خلاف ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی
واضح رہے کہ فردوس شمیم نقوی نے قائد حزب اختلاف کےعہدے سے استعفا دے دیا تھا،گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی نے استعفااسی روز معذرت کرنے کےبعد دے دیا تھا،گورنر سندھ کو فردوس شمیم نے اپنا استعفیٰ دیا،
قبل ازیں پارٹی چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے فردوس شمیم نقوی کو وزیراعظم کا پیغام پہنچا یا ،۔پارٹی قیادت ان کی سندھ اسمبلی میں دو سالہ کارکردگی سے مطمئن نہیں تھی۔ نئے اپوزیشن لیڈر کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فردوس شمیم نقوی نے گیس بحران پر وزیر اعظم سمیت وفاقی وزرا پرتنقید کی تھی جس پربعد میں انہوں نے معذرت بھی کی،
فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ کسی کی بھی حکومت ہو، اس شہر میں گیس کی ڈلیوری صحیح نہیں، وزیراعظم، عمر ایوب،ندیم بابر سنیں، انکو شرم بھی دلاؤں گا، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے،دو سال گزر گئے ابھی تک شہر قائد کا گیس کا مسئلہ حل نہیں ہوا
نجی ٹی وی کے مطابق فردوس شمیم نقوی کے متنازع بیانات سے بھی مسائل پیدا ہوئے، کچھ ایم پی ایز کو فردوس شمیم نقوی سے سخت رویے کی بھی شکایات تھیں، اور ان سے استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے طلب کیا گیا تھا
سندھ میں صوبائی محتسب زرداری کا بہنوئی قبول نہیں، آئی جی نہیں چیف سیکرٹری کو جانا ہو گا، فردوس شمیم