صوبائی وزیر توانائی، ترقی و پلاننگ سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کی جانب سے سندھ بیچ گیمز کی اختتامی تقریب ساحل سمندر نشان پاکستان پر منعقد کی گئی جس میں وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سندھ بیچ گیمز میں شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری نے بیچ گیمز میں 14 مڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی جنرل ٹرافی کراچی کے حوالے کی جبکہ حیدرآباد نے 4 مڈلز کے ساتھ دوسری اور سکھر نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے ٹرافی جیتی.وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے بیچ گیمز کی اختتامی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کھیلوں کو بہت سپورٹ کیا ہے، آج دور دراز علاقوں کے نوجوان یہاں پہنچے ہیں۔حکومت سندھ کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، سندھ کے نوجوانوں میں کھیلوں کے حوالے سے بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور باصلاحیت نوجوانوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں.
سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کھیلوں کے فروغ کے لیے سندھ پریمیئر لیگ، سندھ جونیئر پریمیئر لیگ شروع کی جس میں بڑا ٹیلنٹ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس وقت بھی بیچ گیمز میں نوجوانوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو ہارے وہ مزید محنت کریں، صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کھیلوں کی سرگرمیاں کرانے پر وزیر کھیل سندھ کو مبارکباد پیش کی.دوسری جانب سندھ بیچ گیمز میں 6 ڈویژنوں سے 500 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جس میں 8 گیمز شامل تھی، تھرو بال، بیڈمنٹن، باکسنگ، ہینڈ بال، والی بال، تھرو بال اور دیگر گیمز میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں مڈلز تقسیم کئے گئی. تقریب میں پارلیمانی سیکریٹری کھیل صائمہ آغا، ضلع جنوبی کے اسپورٹس آفیسر فرید علی اور دیگر بھی موجود تھے۔
سینئر وزیر پنجاب کو مریم اورنگزیب کو مزیدوزارتیں دے دی گئیں








