صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سندھ میں متوقع شدید بارشوں کے باعث تمام اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔
اپنے بیان میں صدر نے کہا کہ صوبائی، ضلعی اور بلدیاتی ادارے الرٹ رہیں اور شہری خصوصاً نشیبی و ساحلی علاقوں میں پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حب ڈیم اور دیگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔
صدر آصف علی زرداری نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ محفوظ مقامات پر عوام کی منتقلی کے انتظامات مکمل رکھے جائیں اور ضلعی و تحصیل سطح پر ریلیف مشینری اور عملہ ہر وقت مستعد رہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
برطانیہ،دہشت گردی سازش ناکام، مختلف شہروں سے 4 مشتبہ افراد گرفتار
بلوچستان،ایک سال میں 1200 بند اسکول فعال کیے گئے: سرفراز بگٹی
انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی
مون سون کے مزید طوفانی اسپیل، شہری علاقوں میں سیلاب کا خدشہ