سندھ اِتنا راجہ داہر نے نہیں لُوٹا تھا جتنا 10 سال میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے لُوٹا،ارشاد بھٹی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ سندھ یقین کریں کہ اِتنا راجہ داہر نے نہیں لُوٹا تھا جتنا اس 10 سال میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے لُوٹا ،ایک سال کی سندھ کی رپورٹ آئی تھی جس میں اربوں لوٹے گئے تھے

لاڑکانہ کے فنڈ کھا گئے، 106 گاڑیوں کاغذوں میں لاپتہ ہیں لیکن سالانہ ان پر ایک ارب لگ رہا ہے، کراچی کا برا حال ہے، غیر محفوظ ترین شہروں میں ہے ، غیر محفوظ شہروں میں ڈھاکہ کے بعد آتا ہے،

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ کراچی چوتھے نمبر پر گندہ ترین شہر آتا ہے، نیو یارک ٹائمز نے بھی اس پر رپورٹ دی ہے،

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ سندھ کی صورتحال پر تین چار شعر میں نے لکھے تھے،
الطاف زرداری، کچھوا بیماری اور بس
گند،فنڈ، بھنگ دکانداری اور بس

قتل اغوا بھتے تاوان،مہنگا پانی سستا انسان

اگر آپ کراچی میں رہے ہیں تو آپ کو پتہ ہو گا کہ صاف پانی کے لئے لائنوں میں لگنا پڑتا ہے، اللہ معاف کرے

ارشاد بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ قتل سے مراد 40 ہزار نا معلوم قتل ہو چکے ہیں،

کمیشن ، کرپشن ،میدان ،قبرستان،کوکین، میٹھا نمکین، لوٹ، اداکاری اور پاکستان

بازار، سمندر،مسجد مندر سب کھنڈر ،لاڑکانہ، تھر کراچی ،مٹھی سندھ، ایک زرداری سب پر بھاری

Shares: