سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پیپلز بس سروس، الیکٹرک اسکوٹرز سمیت مختلف منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ای وی گاڑیوں کے لیے چارجنگ انفراسٹرکچر کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو سمیت دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ یلو لائن بی آر ٹی کا اہم حصہ، جام صادق پل مکمل ہو چکا ہے اور اس کا افتتاح اسی ماہ متوقع ہے۔ سینئر وزیر نے ریڈ لائن بی آر ٹی کی جلد تکمیل کی ہدایت بھی جاری کی۔
سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے شرجیل میمن کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی بس سروس شروع کرنے کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ جدید، ماحول دوست اور پائیدار پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لیے مزید بسیں جلد متوقع ہیں، اور ڈبل ڈیکر بسز بھی لائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز بس سروس، ای وی بسز جیسے کامیاب منصوبے سندھ بھر میں پھیلائے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو سستی اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ حکومت سندھ کا مقصد ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
پاکستان کا بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات پر سخت ردعمل، جھوٹا بیانیہ قرار دے دیا
قومی سلیکشن کمیٹی برقرار، ڈیٹا اینالسٹ تبدیل