وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سی ایم ہاؤس میں کابینہ کا اجلاس ہوا
کابینہ نے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی،وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کی سفارشات پڑھ کر سنائیں،وزیر اعلیٰ سندھ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بسیں خریدنے کی مد میں 964.407 ملین روپے کی منظوری دیدی،سندھ کابینہ نے عوامی آگاہی کے لیے دستاویزی فلمیں بنانے کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دیدی،کھیلوں خاص طور پر اسکواش چیمپئن شپ ایسوسی ایشن گولڈ کپ کے لیے 56 ملین روپے کی منظوری دی گئی،وزیر اعلیٰ سندھ نے ویٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 50 ملین روپے کی منظوری دیدی،وزیراعلٰی سندھ کا کہنا تھا کہ ،کھیلوں کے لیے فنڈز پہلے سے موجود تھے جنہیں دوبارہ مختص (ری اپروپری ایٹ) کیا گیا،

اسلام کوٹ کے علاقے پریم نگر میں خصوصی یتیم خانہ (ایس او ایس) قائم کرنے کے لیے 329 ملین روپے کی کابینہ نے منظوری دیدی،وزیر اعلیٰ سندھ نے گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج خانپور، ضلع شکارپور کے لیے 187.8 ملین روپے کی ایس این ای کی منظوری دیدی،وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر میں واٹر سپلائی اسکیم کے لیے 103.9 ملین روپے کی منظوری دیدی،وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی کازوے سے قبرستان اور پارک کے لیے ایک ریمپ تعمیر کرنے کے لیے 349.2 ملین روپے کی منظوری دیدی،وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ قبرستان اور پارک ریکلیم کی گئی اراضی پر قائم کیے جائیں گے،

وزیراعلیٰ سندھ نے 10واں آدم کانفرنس اور ادب فیسٹیول کے لیے 7.5 ملین روپے کی منظوری دی دیدی،وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایم بی فاطمہ جناح گرلز سیکنڈری اسکول صدر کے لیے 94.7 ملین روپے کی منظوری دے دی،وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایس ایم بی فاطمہ جناح گرلز سیکنڈری اسکول کو تمام ضروری اور کمی شدہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، کابینہ نے سندھ اسمبلی میں ساؤتھ ایسٹ ایشیا ریجنل کانفرنس کے انعقاد کے لیے 200 ملین روپے کی منظوری دے دی

اسلام کوٹ تا چھوڑ اور بن قاسم سے پورٹ قاسم تک ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ،تھر کول فیلڈ تا چھوڑ تک اور بن قاسم سے پورٹ قاسم تک ریلوے لائن بچھانا سندھ اور وفاق کا مشترکہ منصوبہ ہے،منصوبے کے تحت اسلام کوٹ سے چھوڑ تک 105 کلومیٹر طویل ریلوے لائن بچھائی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ بن قاسم تا پورٹ قاسم تک 9 کلومیٹر طویل ڈبل ٹریک ریلوے لائن تعمیر کی جا رہی ہے،اس ریلوے لائن کے ذریعے کوئلہ تھر سے کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں تک منتقل کیا جائے گا ،سندھ حکومت اور وزارت ریلوے کے درمیان پچاس پچاس فیصد کے اشتراک سے ریلوے لائن بچھائی جا رہی ہے،ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے کی مجموعی لاگت 90 ارب روپے ہے، سندھ کابینہ نے غور کرنے کے بعد ریلوے لائن منصوبے کے لیے 6.6 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی

Shares: