سندھ کی ثقافت کا شمار دنیا کی عظیم اور قدیم ثقافتوں میں ہوتا ہے-عثمان بزدار

0
25

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سندھ کے ثقافتی دن پر سندھ کے عوام کو مبارکباد، وزیر اعلی آفس میں سندھی ثقافت کے دن پر خصوصی تقریب،وزیر اعلی عثمان بزدار مہمان خصوصی تھے،معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور، لاہور آرٹس کونسل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے اور دیگر شخصیات نے تقریب میں شرکت کی ،وزیر اعلی عثمان بزدار، فردوس عاشق اعوان اور سیکرٹری اطلاعات کو سندھی اجرک کی چادریں پہنائی گئیں

وزیر اعلی عثمان بزدار کو سندھ کے معروف لوک گلوکار الن فقیر مرحوم کا پوٹریٹ بھی پیش کیا گیا،اس موقع پر عشمان بزدار نے کہا کہ سندھ کی ثقافت کا شمار دنیا کی عظیم اور قدیم ثقافتوں میں ہوتا ہے- ،سندھ کی ثقافت پاکستان کی ثقافت کی خوبصورتی ہے-ہماری سب ثقافتیں سانجھی ہیں – ،سندھی ثقافت کا دن منا کر دلی خوشی ہوئی ہے – سندھ میں بسنے والے ہمارے بہن بھائی ہیں -پنجاب میں سندھ کی ثقافت کا دن منانے سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا- وطن عزیز کی مٹی آج ہم سے یکجہتی اور بھائی چارے کا تقاضا کرتی ہے – ہم نے مل کر مٹی کا قرض اتارنا ہے –

Leave a reply