سندھ کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیم میں رد و بدل

باغی ٹی وی : سندھ کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیم نے غلام مدثر کی جگہ عدیل ملک کو بطور کن کشن متبادل اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان تین روزہ میچ اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے۔

فیلڈنگ کے دوران غلام مدثر کے سر پر گیند لگی تھی، جس کے بعد مقررہ پروٹوکول کےتحت دونوں ٹیموں کے فزیوز نے ان کی انجری کا جائزہ لیا۔ آج کھیل مکمل ہونے پر غلام مدثر کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

سندھ سیکنڈ الیون کے ہیڈ کوچ اور منیجر غلام علی کی درخواست پر میچ ریفری محمد اسلم نے عدیل ملک کو غلام مدثر کے کن کشن متبادل کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دے دی۔

Shares: