پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ سندھ کی دھرتی پاکستان کی امین ہے۔
پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ سندھ اور سندھ کے باسی پاکستان اور سندھو کی طرف بڑھنے والا ہاتھ توڑ کر سمندر برد کر دیں گے۔ بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اپنی ذلّت مٹانے کو بیہودہ خواب دیکھنا بند کریں۔راجناتھ سنگھ اپنی ذلت اور ناکامی چھپانے کے لیے گھٹیا اور بوگس پروپیگنڈا کرنا بند کریں۔سندھ کا ہر شہری پاکستان کی سالمیت کا محافظ ہے،راجناتھ سنگھ اپنی ذلت اور ناکامی چھپانے، اور انڈین ایئرفورس و فوج کی گرتی ساکھ پر پردہ ڈالنے کے لیے اپنی عوام کو بے وقوف بنانے کا کھیل بند کرے








