سندھ کیطرف سے گندم کا ریٹ مقرر کرنے پر پنجاب کے وزیر خوراک کا رد عمل

سندھ کیطرف سے گندم کا ریٹ مقرر کرنے پر پنجاب کے وزیر خوراک کا رد عمل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر و وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے سندھ کیطرف سے گندم کا ریٹ 2 ہزار روپے کرنے پر رد عمل میں کہاہے کہ سندھ حکومت کے فیصلے سے گندم کی قیمتوں میں عدم تواز ن اور افراط زر سامنے آئیگا.

سینئر وزیرعبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت حقیقت پسندانہ اور ملکی و بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق ہونی چاہیے ،دو ہزار روپے من گندم خرید کر آٹے کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہو جائیگا ، سندھ حکومت کا اقدام غیر دانشمندانہ ہے،کسانوں کیلئے بھی قابل عمل نہیں ہوگا ، سندھ حکومت کے اس اقدام سے مارکیٹ میں مڈ ل مین کا کردار مزید بڑھ جائیگا،پنجاب حکومت نے گندم کی قیمت 1650روپے کرنے کی سفارش کی ہے ، سندھ حکومت نے صرف کسانوں کو خوش کرنے کیلئے2ہزار روپے قیمت مقرر کی ہے

سینئر وزیرعبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت کو انٹر نیشنل مارکیٹ کے مطابق رکھنا ہوگا ورنہ گندم سرپلس پڑی رہے گی ،آٹے کی مستحکم قیمت کیلئے گندم 1600سے1700 روپے فی من رکھنا ہوگی ، گندم کی قیمت اس قدر زیادہ ہوئی تو کسان باقی اجناس کاشت نہیں کر سکے گا ، سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے، بعد میں فیصلے واپس لینا پڑیں گے ، اتنی مہنگی گندم خریدی گئی تو حکومت اُسے ایکسپورٹ بھی نہیں کر سکے گی ، پنجاب 1475روپے گندم فلور ملوں کو دے کر 20کلو کا تھیلا 860روپے میں دے رہاہے.

سینئر وزیرعبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ فلو ر ملز کو گندم پر سبسڈی میں پنجاب حکومت 450ارب روپے کی مقروض ہے ،سندھ نے فلور ملز کو بر وقت گندم ریلیز کرنے میں بھی غفلت اور نا اہلی کا مظاہرہ کیا، سندھ حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے گندم کی قیمت کم کرے

Comments are closed.