کشمور:حکومت سندھ کی جانب سے کمزور اور بے سہارا لوگوں کی قانونی مدد کے لیے سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹرقائم

باغی ٹی وی ،کندھکوٹ ( نامہ نگارمکتیار اعوان )حکومت سندھ کی جانب سے کمزور اور بے سہارا لوگوں کی قانونی مدد کے لیے سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو کہ حکومت سندھ کی جانب سے ملک بھر کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے۔ان خیالات کا اظہار ریجنل ایڈمن کوآرڈینیٹر طلعت حسین نے کشمور محکمہ اطلاعات کے کے دفتر پہنچ کر کال سنٹر کا بورڈ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹر نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جولائی 2018 میں اپنا کام شروع کیا۔ جولائی 2021 سے جون 2022 تک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق کال سینٹر کو 600 سے زائد شہروں، قصبوں اور دیہاتوں سے 44828 کالز موصول ہوئیں۔کال سینٹر سے رابطہ کرنے والوں میں 26363 مرد، 8741 خواتین اور خواجہ سرا شامل تھے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور شہید بینظیر آباد سے تھا۔کال سینٹر میں ہائی کورٹس کے 24 ماہر وکلاء کی ٹیم صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک شہریوں کے مسائل قانونی طریقے سے حل کرنے کے لیے موجود رہتی ہے۔جس کے بعد خود کال ریکارڈ کرکے متعلقہ شخص سے فون یا میسج کے ذریعے رابطہ کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ضلع کشمور کے محکمہ اطلاعات کے نمائندگان نے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے شہری ہیلپ لائن 080070806 پر کال کر کے کسی بھی معاملے میں قانونی مشورہ حاصل کر سکتے ہیں۔ حکومت سندھ کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ایسے کونسلنگ ادارے عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔

Leave a reply