سندھ کے عوام جب سیلاب میں ڈوب رہے تھے تب جی ڈے اے والے کہاں تھے؟ شرجیل میمن

0
115
sharjeel-memon

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کورونا میں پیپلز پارٹی کا ایک ایک رکن عوام کی خدمت کر رہا تھا، سیلاب میں ایک پارٹی بتا دیں جو عوام میں موجود تھیں، سیلاب میں پی پی اراکین نے لوگوں کو بچایا اور پانی نکلوایا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسلط کردہ لوگ دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں، لوگ اندھے اور بے وقوف نہیں، آج لوگوں کو کوئی مسئلہ ہو تو وہ سندھ کے اسپتالوں میں علاج کرواتے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی پی پی مخالفین کو انتخابات میں بدترین شکست ہوئی، پی پی پی رہنما نے کہا کہ ان کو آئینی اختیار ہے کہ وہ جلسے اور تقریبات کریں، میرے حلقے میں پیر صاحب کے مرید پیپلز پارٹی کے پکے جیالے ہیں، سندھ میں جی ڈی اے پیپلز پارٹی کی مخالفت میں بنا، یہ اتحاد ہر الیکشن میں بنتا ہے، میں اپنے حلقے کا اعلان کرتا ہوں کہ دوبارہ الیکشن کروالیں۔ شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ جلسے میں قتل کی باتیں اچھی نہیں ہوتیں، ہمیں معلوم ہے کہ لوگوں نے آپ کو مسترد کیا ہے، کسی ایک حلقے کا نام بتائیں جہاں آپ مقابلہ کر سکتے ہیں۔

Leave a reply