پورے سندھ میں ایک یوسی بھی نہیں جس کو پیپلزپارٹی ماڈل کے طور پر پیش کردے،مصطفیٰ کمال

0
104
Mustafa Kamal

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے حلقہ این اے 242 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے دنوں میں ہر کوئی آپ سے آکر کہے گا ہمیں ووٹ دو ہم مسائل حل کردیں گے، اگر 70 سالوں میں بجٹ کا 10 فیصد بھی لگتا تو حالات ایسے نہ ہوتے۔ ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر نے مزید کہا کہ میرا کوئی دشمن بھی مجھ پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، کراچی میں ایم کیو ایم کے پاس بہت سی ایسی سیٹیں ہیں جہاں میں نہ بھی جاؤں تو ایم کیو ایم جیت جائے گی، بلدیہ کی سیٹ بہت مشکل ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہاں گٹر کے ڈھکن تک نہیں لگ سکے، اللہ کسی کو لیکر اور کسی کو دیکر آزماتا ہے، کہتے ہیں پاکستان میں چوری اس نے ہی نہیں کی جس کو موقع نہیں ملا، مجھے چوری نہیں ڈکیتی کرنے کا موقع ملا، مجھے بطور ناظم 30 ہزار کروڑ روپے لگانے کا موقع ملا۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں بلدیہ کی خوشحالی نہیں یہاں کی پسماندگی دیکھ کر آیا ہوں، اس حلقے میں ملک کی تمام قومیں بستی ہیں، مجھے مہاجر ہونے پر فخر ہے مگر میں اپنے آپ کو پختون، پنجابی اوردیگر قوموں سے الگ نہیں کرسکتا، ایم کیو ایم کا خواب ہے ہر رنگ نسل زبان کا آدمی ایم کیو ایم کے جھنڈے تلے ہو۔انہوں نے کہا کہ پورے سندھ میں ایک یوسی بھی نہیں جس کو پیپلزپارٹی ماڈل کے طور پر پیش کردے، پیپلزپارٹی نہیں کہہ سکتی کہ ہم لاہور کو کراچی بنادیں گے، اگر ایسا بولا تو لاہور والے بھاگ جائیں گے۔

Leave a reply