سندھ میں 6 ہزار 550 پولنگ اسٹیشن حساس ، اور 6 ہزار 801 انتہائی حساس

انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پرکیو آر ایف ڈیوٹیوں کے لیے رینجرز اور فوج کو تعینات کیا جائےگا۔
0
112

کراچی: عام انتخابات 2024 میں سندھ کے 19 ہزار 8 پولنگ اسٹیشنز میں سے 6 ہزار 550 پولنگ اسٹیشن حساس اور 6 ہزار 801 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

باغی ٹی وی: نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت 30 ویں صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں انتخابی انتظامات اور نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا وزیراعلیٰ نے آئندہ الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لیا،کمیٹی کو بتایا گیا کہ کل 19 ہزار 8 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے جن میں 5 ہزار 657 نارمل، 6 ہزار 550 حساس اور 6 ہزار 801 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔

آئی جی پولیس رفعت مختار نے پولیس کی تعیناتی سے متعلق بتاتے ہوئےکہا کہ عام پولنگ اسٹیشن پر چار پولیس اہلکار، حساس پولنگ اسٹیشن پر پانچ اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر سات پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے پولنگ اسٹیشنوں پر کل 143,156 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جن میں عام پولنگ اسٹیشنوں پر 95,400، کیو آر ایف پولیس کے 10,648، اور معاون فورس کے 37,108 اہلکار شامل ہیں پولیس فورس کے علاوہ منتخب انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پرکیو آر ایف ڈیوٹیوں کے لیے رینجرز اور فوج کو تعینات کیا جائےگا۔

خواتین امیدوار کم ، پارٹیوں کو انتخابی نشان کیوں ملا؟ عورت فاونڈیشن

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ عام انتخابات کے دوران تھرڈ ٹیئر فوج کے دستے صوبے بھر میں بھیجے گئے ہیں۔

اجلاس میں صوبائی وزراء بریگیڈیئر (ر) حارث نواز، عمر سومرو، احمد شاہ، کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار، چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص، آئی جی پولیس رفعت مختار، ایڈووکیٹ جنرل حسن اکبر، ہوم سیکرٹری اقبال میمن اور دیگر نے شرکت کی۔

فنڈز مانگنے پر عمران خان کہتے یورپ میں لوگ فنڈز نہیں مانگتے ،پرویز خٹک

ہوسکتا ہے کہ اضافی بیلٹ پیپر جعلی ووٹوں کیلئے استعمال ہوں،حافظ نعیم

Leave a reply